ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ میں ڈینگو بخار کی وبا : ماوین کوروے میں بھی ڈینگو کا معاملہ سامنے آیا

بھٹکل تعلقہ میں ڈینگو بخار کی وبا : ماوین کوروے میں بھی ڈینگو کا معاملہ سامنے آیا

Wed, 19 Jul 2017 18:57:24    S.O. News Service

بھٹکل:19/جولائی (ایس اؤنیوز) بھٹکل تعلقہ کی ایک خاتون گذشتہ روز ڈینگو نامی بخار میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئی تھی، مگر اب یہ بخار  تعلقہ کے ماوین کوروے پنچایت حدود کے تلگوڈ میں بھی  ایک بچے کو ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔البتہ بتایا گیا ہے کہ  اس بچے کو فوری طور پر علاج کئے جانے سے اُسے مکمل شفاء ہوا ہے۔

ڈینگو بخار میں مبتلا اس بچے کی شناخت دھیرج گوند نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے، جس کی عمر 2سال اور 7مہینہ ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منی پال کے ایم سی اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھیرج ڈینگو بخار میں مبتلا ہونے کے بعد علاج کے ذریعے مکمل طور پر شفا ہواہے۔البتہ اس نئے  معاملے کے سامنے آنے کے بعد  تعلقہ میں ڈینگو بخار معاملات کی تعداد بڑھ کر پانچ  تک پہنچ گئی ہے۔

تعلقہ صحت عامہ کے افسران جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے ضروری جانکاری حاصل کی ہے۔ تعلقہ میں ڈینگو معاملات میں روز بروزہورہے اضافہ کے پیش نظر ضلع میڈیکل افسر تعلقہ صحت عامہ کے افسران کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جانچ پڑتال کررہے ہیں اور انہیں صاف صفائی کے متعلق ضروری معلومات فراہم کررہے ہیں۔ ضلع آفیسر ڈاکٹر اشوک راؤ، تعلقہ میڈیکل ایجوکیشن آفیسر رجنی دیسائی ، رینوکا ، نینا وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔


Share: